نیشنل

دو مسلم لڑکیوں نے غیر مسلم لڑکوں سے کرلی شادی

نئی دہلی: میں دو سگی بہنوں کی جانب سے دو ہندو بھائیوں سے محبت کی شادی کرنے کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔مسلم خاندان سے تعلق رکھنے والی دو بہنیں اپنے گھروں سے چلی گئیں

 

اور انہوں نے ہندو کزن بھائیوں سے شادی کر لی۔ اس کے بعد ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے خاندانوں سے خطرہ ہے اور پولیس سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی گئی۔یہ واقعہ مدھیہ پردیش کے ضلع چھتر پور میں پیش آیا۔ ناوگاؤں علاقے سے تعلق رکھنے والی دو بہنیں 9 فروری کو لاپتہ ہو گئی تھیں۔

 

گھر والوں سے انہوں نے کہا تھا کہ وہ اے ٹی ایم سے رقم نکالنے جا رہی ہیں مگر اس کے بعد واپس نہیں لوٹیں۔ دوسری جانب لڑکیوں کے ارکان خاندان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اغوا کے معاملے میں پولیس مناسب توجہ نہیں دے رہی۔ اس کے خلاف انہوں نے پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج بھی کیا۔

 

ادھر 15 فروری کو دونوں مسلم نوجوان خواتین نے ایک ویڈیو جاری کی۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ہندو کزن بھائیوں سے اپنی مرضی سے شادی کی ہے اور اس میں کسی کا دباؤ شامل نہیں ہے۔ انہوں نے ضلع کے ایس پی سے اپیل کی کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اور ان کے سسرالی رشتہ داروں کو ہراساں نہ کیا جائے۔

 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر انہیں یا ان کے شوہروں کے خاندان کو کوئی نقصان پہنچتا ہے تو اس کے ذمہ دار ان کے والدین اور خاندان کے افراد ہوں گے۔پولیس کے مطابق دونوں نوجوان خواتین بالغ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی موجودہ صورتحال کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے

 

اور اس کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button