نیشنل

ادھو ٹھاکرے ہاسپٹل میں شریک

ممبئی: مہاراشٹر کے سابق چیف منسٹر و شیو سینا ( بال ٹھاکرے) پارٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کی صحت پیر کی صبح خراب ہوگئی۔ ہارٹ بلاک کی شکایت کے بعد ان کی انجیو پلاسٹی سرجری کی گئی۔ ادھو ٹھاکرے کو طبیعت ناساز محسوس ہونے پر ہاسپٹل لے جایا گیا تھا۔

 

بتایا گیا ہے کہ انجیو گرافی سے معلوم ہوا کہ ان کے دل کو خون فراہم کرنے والی شریان میں رکاوٹ ہے، اس لیے فوری طور پر انجیو پلاسٹی کی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹھاکرے کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے پیر کو تقریباً 12 بجے انجیو پلاسٹی کی۔ دسہرہ تقریب کے موقع پر ہفتہ کو شیواجی پارک گراؤنڈ میں ادھو ٹھاکرے کی میٹنگ ہوئی تھی۔ اس کے بعد چند ہی گھنٹوں میں ان کی حالت بگڑ گئی۔ سرجری کے بعد ڈاکٹر نے ٹھاکرے کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔ فی الحال وہ ایچ این ریلائنس ہاسپٹل میں شریک ہیں اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔

 

ادھو ٹھاکرے کی حالت فی الحال مستحکم ہے اس سے قبل 2012 میں بھی ادھو ٹھاکرے کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔ اس وقت بھی ان کی انجیو پلاسٹی ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button