بریکنگ نیوز۔ یو جی سی نیٹ 2024 امتحان منسوخ

نئی دہلی۔ ایک ایسے وقت جب نیٹ کا معاملہ تنازعہ کا شکار ہے یو جی سی نیٹ کے معاملے میں این ٹی اے نے اہم فیصلہ کیا ہے۔ 18 جون کو منعقدہ یو جی سی نیٹ 2024 کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ملک کی یونیورسٹیز میں لکچررشپ، اسسٹنٹ پروفیسر، جونیئر ریسرچ فیلو شپ پی ایچ ڈی میں داخلے کے لیے منعقدہ یہ امتحان دوبارہ منعقد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یو جی سی نیٹ میں بدعنوانیوں کے الزامات کے تناظر میں یو جی سی نے یہ فیصلہ کیا ہے ملک گیر سطح پر منگل کو 1205 مراکز میں ہوئے اس امتحان میں 9 لاکھ امیدواروں نے شرکت کی تھی محکمہ اعلی تعلیمات کے مطابق امتحان میں شفافیت کے فقدان کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا گیا ہے ساتھ ہی اس امتحان کی سی بی آئی تحقیقات کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کی نیشنل سائبر کرائم تھریٹ انالائسس یونٹ کی جانب سے گڑبڑی کے اشارے ملنے کے بعد امتحان کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے