نیشنل

عمر خالد کو بہن کی شادی میں شرکت کے لئے عبوری ضمانت منظور

دہلی کی ایک عدالت نے جے این یو کے سابق اسٹوڈنٹس لیڈر عمر خالد کو دہلی فسادات کی مبینہ بڑی سازش کے کیس میں 16 سے 29 دسمبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی، تاکہ وہ اپنی بہن کی شادی میں شرکت کر سکیں۔

 

قابلِ ذکر ہے کہ عدالت اس سے قبل بھی انہیں خاندانی تقریبات کے لئے عبوری راحت دے چکی ہے۔ گزشتہ سال دسمبر میں بھی خالد کو ایک خاندانی شادی میں شرکت کے لیے سات روز کی ضمانت ملی تھی، جبکہ 2022 میں بھی انہیں بہن کی شادی میں شرکت کی خاطر ایک ہفتے کی عبوری ضمانت دی گئی تھی۔

 

عمر خالد کو فروری 2020 کے شمال مشرقی دہلی کے فرقہ وارانہ تشدد کی مبینہ سازش کے الزام میں یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button