نیشنل

عمر خالد اور شرجیل امام کی ضمانت کی سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی، سپریم کورٹ کی دہلی پولیس پر برہمی

سپریم کورٹ نے 2020 کے دہلی فسادات کی سازش سے متعلق یو اے پی اے مقدمے میں گرفتار کارکنان عمر خالد، شرجیل امام اور دیگر کی ضمانت کی سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی

 

۔ عدالت نے دہلی پولیس کی جانب سے مسلسل جواب داخل نہ کرنے پر برہمی ظاہر کی اور سوال اٹھایا کہ ضمانت جیسے معاملے میں جوابی حلف نامے کی آخر ضرورت کیا ہے۔

 

بنچ نے نشاندہی کی کہ درخواست گزار بغیر مقدمے کے تقریباً پانچ سال سے جیل میں ہیں، اور ایڈیشنل سالیسٹر جنرل کو آئندہ تاریخ پر دلائل کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی۔ واضح رہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے پہلے ان کی ضمانت مسترد کرتے ہوئے فسادات کو “منظم سازش” کا حصہ قرار دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button