صدر یاستی مائناریٹی مسلم شعبہ تلنگانہ جاگروتی نامزد کئے جانے پر کے کویتا سے اظہار تشکر

*تلنگانہ جاگروتی کے پلیٹ فارم سے اقلیتی مسائل کی یکسوئی کا عزم*
صدر یاستی مائناریٹی مسلم شعبہ نامزد کئے جانے پر کے کویتا سے اظہار تشکر
*عہدہ سنبھالنے سے قبل محمد مصطفیٰ کی درگاہ حضرات جہانگیر پیراں رحہ پر حاضری*
صدر تلنگانہ جاگروتی ورکن قانون ساز کونسل بی آر ایس کلوا کنٹلہ کویتا نے محمد مصطفیٰ کو ریاستی صدر مائناریٹی مسلم شعبہ تلنگانہ جاگروتی مقرر کیا ہے۔ محمد مصطفی نے صدر تلنگانہ جاگروتی و رکن قانون ساز کونسل بی آر ایس کلواکنٹلہ کویتا سے آج دفتر تلنگانہ جاگروتی واقع بنجارہ ہلز پہنچ کر ملاقات کی او ریاستی صدر اقلیتی سیل تلنگانہ جاگروتی مقرر کرنے پر اظہار تشکر کیا۔
محمد مصطفیٰ نے کہا کہ وہ صدر تلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا کی رہنمائی میں مسلم اقلیتوں کے مسائل کی یکسوئی اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے بھرپور جدوجہد کریں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تلنگانہ جاگروتی کے پلیٹ فارم سے اقلیتی برادری کی آواز کو مضبوط انداز میں بلند کیا جائے گا۔
عہدہ سنبھالنے سے قبل محمد مصطفیٰ نے تاریخی درگاہ حضرات جہانگیر ہیراں رحہ پر حاضری دی، چادر شریف پیش کی اور ریاست میں امن، بھائی چارے اور خوشحالی کے لئے دعائیں کیں۔