نیشنل

مرکزی وزیرانوراگ سنگھ ٹھاکر فلموں کو بائیکاٹ کرنے کے رجحان کی مذمت کی

مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے فلموں کا بائیکاٹ کرنے کے کلچر کی سخت مذمت کی ہے۔ ممبئی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جناب ٹھاکر نے کہا کہ اس طرح کے روئیے سے ماحول خراب ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت فلم سرٹیفکیشن کا مرکزی بورڈ قائم کیا ہوا ہے، جو فلموں کا تمام پہلووں سے جائزہ لیتا ہے اور اس کے بعد بعد ہی کسی بھی فلم کو تھیٹرز میں نمائش کی اجازت دی جاتی ہے۔ انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ بغیر مکمل معلومات کے کسی چیز کی نکتہ چینی کرنے سے نقصان زیادہ ہوتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اِس وقت بھارتی فلمیں بین الاقوامی اسٹیج پر اپنے لئے خاص مقام بنا رہی ہیں۔ ٹھاکر نے شنگھائی تعاون تنظیم، SCO فلم فیسٹول کا افتتاح کرنے کے بعد اظہارِ خیال کررہے تھے فیسٹول کا کل شام ایک رنگا رنگ تقریب کے ساتھ آغاز ہوا۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کی بائیکاٹ کی ملک گیرسطح پرمہم چلائی گئی تھی جس کا کوئی اثرنہیں دیکھا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button