امیتھی سے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی پیچھے

نئی دہلی _ 4 ،جون ( اردولیکس) ملک بھر میں لوک سبھا انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے کئی اہم قائدین بشمول وزیراعظم نریندر مودی پیچھے چلنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں
اسی دوران اترپردیش امیتھی سے بی جے پی کی لوک سبھا امیدوار اور موجودہ مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی پیچھے چل رہی ہیں۔ اس حلقہ سے کانگریس پارٹی امیدوار کشوری لال شرما آگے چل رہے ہیں۔ وہ اسمرتی ایرانی پر 3,018 ووٹوں سے آگے ہیں۔ انہیں اب تک 11,742 ووٹ ملے ہیں جبکہ ایرانی کو 8,724 ووٹ ملے ہیں۔
عام انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، ابتدائی رجحان کے مطابق بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے 290 حلقوں میں آگے ہے جبکہ کانگریس زیر قیادت انڈیا اتحاد کو 212 حلقہ میں برتری حاصل ہے 29 حلقوں میں دیگر امیدوار آگے دیکھے جا رہے ہیں۔ملک میں عام انتخابات 7 مرحلوں کے تحت ہوئے جس میں 543 امیدواروں کی قسمت کا عوام نے فیصلہ کردیا۔ 19 اپریل تا یکم جون سات مرحلوں کے تحت عوام نے حق رائے دہی سے استفادہ کیا اور آج نتائج جاری کر دیے گئے۔
فیصلے کی وہ گھڑی جس کا عوام انتظار کر رہے تھے آج آگئی۔ ابتدائی رجحانات کے سامنے آنے کے بعد مرکزی وزیر کشن ریڈی نے کہا ہے کہ عوام کے کا آشیرواد بی جے پی کے ساتھ ہے اور تیسری مرتبہ مرکز میں بی جے پی حکومت بنے گی۔