نیشنل

گرگاؤں میں بگ باس فاتح ایلویش یادو کے گھر پر نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ

بگ باس او ٹی ٹی (ہندی) سیزن-2 کے فاتح اور مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر ایلویش یادو کے گھر پر نامعلوم حملہ آوروں نے شدید فائرنگ کی۔

 

واقعہ اتوار کی صبح تقریباً 5:30 بجے گڑگاؤں میں پیش آیا، جب تین نامعلوم افراد بائیک پر اس کے گھر کے باہر پہنچے، کچھ دیر رکے اور پھر ایلویش کے رہائشی مکان پر 12 گولیاں چلائیں اور فرار ہو گئے۔

 

پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر فورینزک ٹیم کی مدد سے تفتیش شروع کر دی۔ خوش قسمتی سے اس حملے میں کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ پولیس کے مطابق ایلویش اور اس کا خاندان عمارت کے دوسرے اور تیسرے فلور پر رہائش پذیر ہیں، اور فائرنگ کے دوران گولیاں پہلے فلور تک پہنچی تھیں۔ اس وقت گھر میں ایلویش موجود نہیں تھا، تاہم اس کے خاندان کے افراد اور کیئر ٹیکر موجود تھے۔

 

پولیس نے کیس درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ شروع کر دی ہے اور ملزمین کو گرفتار کرنے کے لیے تلاش جاری ہے۔

 

گھر والوں کا کہنا ہے کہ حملے سے پہلے ایلویش کو کسی بھی قسم کی دھمکیاں موصول نہیں ہوئی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button