بی جے پی ایم ایل اے کا چونکا دینے والا بیان : عوامی فنڈز میں 10 فیصد کمیشن لیتے ہیں

یوپی میں بی جے پی ایم ایل اے کا کھلا اعتراف: عوامی فنڈز میں 10 فیصد کمیشن لیتے ہیں
اترپردیش کے کدوی نگر سے بی جے پی رکن اسمبلی مہیش تریویدی نے اپنے کارکنوں کے اجلاس میں سب کو حیران کر دیا جب انہوں نے صاف صاف کہا کہ اراکین اسمبلی کو تنخواہ کے ساتھ ساتھ حکومت کی جانب سے فراہم کیے جانے والے ترقیاتی فنڈز میں سے بھی 10 فیصد کمیشن ملتا ہے
۔ ان کے اس بیان نے عوام کو مشتعل کر دیا اور مقامی لوگوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک عوامی نمائندہ کھلے عام بدعنوانی کا اعتراف کر رہا ہے۔ سماجی تنظیموں نے بھی اسے عوامی دولت کی لوٹ مار کا کھلا ثبوت قرار دیتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا۔
اپوزیشن جماعتوں نے اس بیان کو حکومت میں بدعنوانی کی کھلی جھلک بتایا اور کہا کہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ کمیشن میں جا رہا ہے جبکہ عوامی سہولتیں بدحالی کا شکار ہیں۔
مہیش تریویدی کے اس انکشاف پر بی جے پی کو مقامی سطح پر بھی شدید تنقید کا سامنا ہے اور عوام کا اعتماد مزید متزلزل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔