یو پی ایس سی سیول سروس امتحان کے نتائج جاری – انوج اگنی ہوتری کو پہلا رینک

سول سروسز امتحان 2025 کے حتمی نتائج آج جاری کر دئیے گئے۔ کمیشن نے مختلف خدمات کے لیے مجموعی طور پر 958 امیدواروں کی سفارش کی ہے۔ اس امتحان میں انوج اگنی ہوتری نے آل انڈیا میں پہلی رینک حاصل کی۔ جبکہ اے آر رضا محی الدین نے 7ویں رینک حاصل کیا
جنرل، او بی سی، ای ڈبلیو ایس، ایس سی اور ایس ٹی زمروں سے تعلق رکھنے والے کل 958 امیدواروں کو حتمی فہرست میں جگہ ملی ہے۔
اس امتحان کا ابتدائی مرحلہ 25 مئی 2025 کو منعقد ہوا تھا جبکہ اگست 2025 میں مین امتحان لیا گیا۔ بعد ازاں 27 فروری تک ہونے والے پرسنالٹی ٹیسٹ کی بنیاد پر آج فائنل میرٹ لسٹ جاری کی گئی۔ امیدوار اپنے نتائج سرکاری ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ٹاپ 100 امیدواروں میں 4 مسلم امیدوار بھی شامل ہیں۔ اے آر رضا محی الدین نے 7ویں رینک، افرہ شمس انصاری نے 24ویں رینک، نابینہ پرویز نے 29ویں رینک جبکہ حسن خان نے 95 ویں رینک حاصل کی۔
اس کے علاوہ دیگر کامیاب مسلم امیدواروں میں
عرفان احمد لون
محمد شاہد رضا خان
عبداللہ آفریدی
محمد سرفراز چودھری
اظہر آصف خان
محمد اعجاز الرحمٰن
محمد شیزین


