نیشنل

یونین پبلک سروس کمیشن کے سیول سروس امتحانات کے نتائج جاری – شکتی دوبے کو پہلا مقام ؛ ارم چودھری کو 40 واں رینک

آل انڈیا سروسز عہدوں پر بھرتی کے لیے یونین پبلک سروس کمیشن کی جانب سے منعقدہ سول سروسز امتحان 2024 کے فائنل نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔جس میں کشمیر کے راجوری ضلع سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر ارم چودھری کو قومی سطح پر 40 واں رینک حاصل ہوا ہے بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ سال 2023 کے یو پی ایس سی امتحان میں ارم چودھری نے 852 رینک حاصل کیا تھا

 

یو پی ایس سی نے یہ نتائج منگل کی دوپہر کو جاری کیے۔اس سال کے نتائج میں شکتی دوبے نے پہلا رینک حاصل کرتے ہوئے ٹاپ کیا ہے، جبکہ دیگر نمایاں کامیاب امیدواروں میں ہرشیتا گوئل (رینک 2)، ارچت پراگ (رینک 3)، شا مارگی چِراغ (رینک 4)، آکاش گرگ (رینک 5)، کومل پونیا (رینک 6)، آیوشی بنسل (رینک 7)، راج کرشن جھا (رینک 8)، آدتیہ وکرم اگروال (رینک 9) اور مایانک ترپاٹھی (رینک 10) شامل ہیں۔

 

مرکزی حکومت کے مختلف محکموں میں آئی اے ایس، آئی پی ایس، آئی ایف ایس اور دیگر کل 1056 عہدوں پر بھرتی کے لیے گزشتہ سال فروری میں یو پی ایس سی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

 

ابتدائی امتحان (Prelims) 16 جون کو منعقد ہوا، جس میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے لیے 20 سے 29 ستمبر تک مین امتحانات لیے گئے۔ ان امتحانات میں اچھی کارکردگی دکھانے والے امیدواروں کے انٹرویوز 7 جنوری سے 17 اپریل تک مختلف مراحل میں مکمل کیے گئے۔

 

یو پی ایس سی میں  مجموعی طور پر 1,009 امیدواروں کو منتخب کیا گیا ہے۔ ان میں جنرل زمرے سے 335، ای ڈبلیو ایس سے 109، او بی سی سے 318، ایس سی سے 160، اور ایس ٹی سے 87 امیدوار شامل ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button