نیشنل
گاڑی کنال میں گر پڑی – 11 افراد ہلاک – اترپردیش میں حادثہ

اترپردیش کے ضلع گونڈا میں ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ آج صبح اس وقت پیش آیا جب ایک بولیرو گاڑی، جس میں تقریباً 15 افراد سوار تھے
، اچانک بے قابو ہوکر سڑک سے پھسلتے ہوئے نہر میں جاگری۔ تمام مسافر مندر میں پوجا کے لیے جا رہے تھے۔ حادثے کے بعد مقامی افراد اور پولیس نے فوری طور پر راحت رسانی کا کام شروع کیا اور زخمیوں کو قریبی ہاسپٹل منتقل کیا گیا،
جن میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ حادثہ کے مقام پر امدادی کارروائیوں کے دوران نہر سے لاشیں نکالی گئیں۔
چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے اس واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کو فوری ریلیف فراہم کرنے اور حادثے کی مکمل جانچ کرنے کی ہدایت دی ہے۔