نیشنل

اتر پردیش میں کشتی الٹنے سے 8 افراد ہلاک

اتر پردیش میں کشتی الٹنے سے 8 افراد ہلاک، چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کا اظہارِ رنج

 

اتر پردیش کے بھارتثپور کے قریب واقع گھنے جنگلات میں بہنے والی کودیالا ندی میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک کشتی الٹنے سے آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔

 

مقامی ذرائع کے مطابق، مرنے والوں میں ایک 60 سالہ خاتون اور پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ یہ تمام افراد لکھیم پور ضلع کے خیراتیا گاؤں سے تعلق رکھتے تھے اور کشتی میں سوار ہو کر بھارت پور کی طرف جا رہے تھے۔

 

عینی شاہدین کے مطابق، ندی میں پانی کے بہاؤ میں اچانک تیزی آنے سے کشتی توازن کھو بیٹھی اور پلٹ گئی۔ مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے نعشوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔

 

واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اتر پردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ضلعی انتظامیہ کو فوری امدادی کارروائیاں انجام دینے اور متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی ہدایت دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button