نیشنل

اترپردیش۔ڈیوٹی ڈاکٹرس سوگئے مریض کی موت

نئی دہلی: اتر پردیش کے میرٹھ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دو جونیئر ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے ایک شخص کی جان چلی گئی۔ حسن پور کا رہنے والا سنیل کمار عمر 30 سال اتوار کو ایک سڑک حادثے میں شدید زخمی ہو گیا تھا۔

 

 

شدید زخمی حالت میں اسے آدھی رات کے وقت ہاسپٹل منتقل کیا گیا لیکن الزام لگایا گیا ہے کہ ہاسپٹل میں تعینات ڈاکٹرس نے اس کی حالت کو نظر انداز کردیا اور محو خواب ہوگئے۔ سنیل کو اسٹریچر پر ہی چھوڑ دیا گیا جس کی وجہ اس کا کافی خون بہہ گیا اور اس کی موت ہوگئی، رشتہ داروں نے الزام لگایا کہ انہوں نے بارہا ڈاکٹروں سے علاج کا مطالبہ کیا لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی۔اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی،

 

 

جس کے بعد اعلیٰ حکام نے فوری کاروائی کرتے ہوئے جونیئر ڈاکٹروں بھوپیش کمار رائے اور انیکیت کو معطل کر دیا ہے اور اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button