نیشنل

اتر کھنڈ میں گلیشئر ٹوٹ پڑے۔ 47 مزدور برف کے نیچے دب‌ گئے

اتراکھنڈ کے چمولی میں گلیشئر ٹوٹنے سے تباہی، مانا گاؤں میں 47 مزدور دبے؛ ریسکیو میں مشکلات

نئی دہلی۔ اتراکھنڈ کے چمولی میں گلیشئر ٹوٹنے سے زبردست تباہی ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مانا گاؤں میں ابھی 47 مزدور نیچے دبے ہوئے ہیں انھیں بچانے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ اس وقت پہاڑی ریاست ہماچل اور اتراکھنڈ میں زبردست بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں اتراکھنڈ کے چمولی میں گلیشئر پھٹنے سے مزید تباہی کی خبریں ہیں۔

 

اہم بات یہ ہے کہ مانا گاؤں میں پہلے 57 مزدور برف کے نیچے دب گئے تھے لیکن ریسکیو تیز تھا اور 10 کو بچا لیا گیا۔ لیکن 47 مزدوروں کی تلاش ابھی بھی جاری ہے۔ جلد از جلد ان کا ریسکیو کیا جا سکے، اس بات کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔ اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے بھی اس حادثے پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع چمولی میں مانا گاؤں کے قریب BRO کے زیر انتظام تعمیراتی کام کے دوران برفانی تودہ گرنے کی وجہ سے کئی مزدور دبنے کا افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔

 

ITBP، BRO اور دیگر بچاؤ ٹیموں کی جانب سے راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔‌چیف منسٹر نے کہا کہ میں بھگوان بدری وشال سے پرارتھنا کرتا ہوں کہ  تمام مزدور بھائی محفوظ رہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button