نیشنل

وندے ماترم‘ پر مرکزی حکومت کی نئی ہدایات، سرکاری تقریبات میں مکمل چھ اشعار لازمی

 

مرکزی حکومت نے تمام سرکاری اور باضابطہ تقریبات میں وندے ماترم کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاستوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ سرکاری پروگراموں میں گیت گایا یا سنایا جائے تو اس کے تمام چھ اشعار مکمل طور پر شامل ہوں۔

 

مرکزی وزارتِ داخلہ نے قومی نغمہ وندے ماترم سے متعلق نئی رہنمایانہ ہدایات جاری کرتے ہوئے  سرکاری اور باضابطہ تقریبات میں اسے گانے یا بجانے کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ ریاستوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ ایسے مواقع پر نغمے کے تمام چھ اشعار مکمل طور پر پیش کیے جائیں، جب کہ ماضی میں عموماً صرف ابتدائی دو اشعار ہی گائے جاتے تھے۔

 

نئی ہدایات کے مطابق خصوصی ریاستی تقاریب میں پیش کیے جانے والے اس مکمل ورژن کا دورانیہ تقریباً 3 منٹ 10 سیکنڈ ہوگا، جب کہ قومی ترانہ جن گن من صرف 52 سیکنڈ پر مشتمل ہے۔

 

حکومت نے واضح کیا ہے کہ قومی نغمہ شہری اعزازات کی تقریبات، بشمول پدم ایوارڈز، اور صدرِ جمہوریہ کی آمد و روانگی سے متعلق تقاریب میں بھی لازماً پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button