آفیس میں رنگ رلیاں۔ کرناٹک کے ڈی جی پی رتبہ کے عہدیدار کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بنگالورو : ریاست کرناٹک میں اس وقت شدید تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے جب ڈی جی پی رینک کے ایک آئی پی ایس آفیسر کی اپنے دفتر میں خواتین کے ساتھ قربت کی ویڈیوس منظرِ عام پر آئیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ان ویڈیوس میں کرناٹک کے سینئر پولیس آفیسر کے۔ رام چندر راؤ کو اپنے دفتر میں متعدد خواتین کے ساتھ قریبی تعلقات میں دکھایا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ڈی جی پی کے دفتر میں کام کرنے والے عملے نے یہ مناظر خفیہ طور پر ریکارڈ کیے۔
دورانِ ڈیوٹی ایک سینئر آفیسر کے اس طرح کے رویہ پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔ یہ معاملہ وزیرِ اعلیٰ سدارامیا کی توجہ میں آنے کے بعد انہوں نے متعلقہ محکمہ کو واقعے کی جانچ اور وضاحت پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔
اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوس کی جانچ جاری ہے اور اگر یہ مناظر درست ثابت ہوئے تو متعلقہ آفیسر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
تاہم سینئر پولیس آفیسر رام چندر راؤ نے ان ویڈیو کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تصاویر کو (ایڈیٹ) کیا گیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان کے اعلیٰ عہدیدار ان جان بوجھ کر انہیں ملازمت سے ہٹانے کے لیے ایسا کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال سونے کی اسمگلنگ کے ایک کیس میں گرفتار کنڑ اداکارہ رنیا راؤ کے سوتیلے والد رام چندر راؤ ہیں۔ اس وقت یہ الزامات بھی سامنے آئے تھے
کہ رنیا راؤ ہوائی اڈوں پر سکیورٹی جانچ سے بچنے کے لیے رام چندر راؤ کے نام کا استعمال کرتی تھیں۔



