نیشنل

ٹرین کے اندر یوگا کا ویڈیو وائرل، صارفین نے کہا عوامی مقام پر کسی کونے میں نماز پڑھنے پر کیا جاتا ہے مقدمہ درج

نئی دہلی: آج انٹرنیشنل یوگا ڈے کے موقع پر کئی مقامات پر یوگا آسن اجتماعی و انفرادی طور پر کئے گئے۔ اس ضمن میں خصوصی پروگرامس کا بھی انعقاد عمل میں آیا۔ عوامی مقامات جیسے کہ ٹرین میں بھی لوگ یوگا کرتے دیکھے گئے۔ اس کے ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو گئے۔ صارفین کی جانب سے اس پر تبصرے بھی کئےجارہے ہیں۔

 

 

محمد آصف خان نے ٹویٹر پر لکھا کہ آپ ٹرین کے اندر یوگا کر سکتے ہیں لیکن اگر آپ کسی بھی عوامی مقام پر کسی کونے میں نماز پڑھنے کی ہمت کریں گے تو آپ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ ایک اور صارف شیرین خاتن نے لکھا بھجن، کیرتن، گربا سب کی اجازت ہے پر دو منٹ کی نماز پڑھ لو تو جان جاتی ہے انکی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button