ویراٹ کوہلی بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرڈ منٹ لینے کا کردیا اعلان

ویرات کوہلی نے بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ چند روز قبل ہی کوہلی نے بی سی سی آئی کو اپنی ریٹائرمنٹ کے بارے میں مطلع کیا تھا،
جس پر بورڈ کے عہدیداروں نے انہیں فیصلہ واپس لینے کی درخواست کی تھی، مگر آخرکار کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر ہی لیا۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ کرتے ہوئے کہا
"ٹیسٹ کرکٹ میں بیگی بلیو (ٹیسٹ کیپ) پہن کر مجھے 14 سال ہو چکے ہیں۔ سچ کہوں تو مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ سفر مجھے کہاں لے جائے گا۔ اس فارمیٹ نے مجھے آزمایا، سنوارا اور زندگی کے کئی سبق سکھائے۔
یہ فیصلہ آسان نہیں، مگر مجھے صحیح لگ رہا ہے۔ میں نے اسے سب کچھ دیا، اور اس نے مجھے میری امید سے بڑھ کر لوٹایا۔ اور ہمیشہ ٹیسٹ کرکٹ کو عزت سے دیکھتا رہوں گا۔
ایک ہفتہ پہلے روہت شرما نے بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرڈ منٹ کا اعلان کیا تھا