نیشنل

مندر میں دیوار منہدم 9 معصوم بچے ہلاک

نئی دہلی۔ ریاست مدھیہ پردیش میں آج مندر سے متصل دیوار بارش کے دوران منہدم ہو گئی جس کے نتیجے میں 9 بچے ہلاک ہو گئے، ان بچوں کی عمر 9 سے 19 سال کے درمیان بتائی گئی ہے جبکہ حادثہ میں زخمی چار بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

 

یہ واقعہ شاہ پور کے ہر دوار مندر میں بھاگوت کتھا کے پاٹ اور بچوں کی جانب سے مٹی کے شولنگ بنانے کے مقابلے کے دوران پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق صبح 10 بجے شیولنگ بنانے کا مقابلہ جاری تھا جس میں بچے حصہ لے رہے تھے وہ شیولنگ بنا رہے تھے کہ اچانک مندر کے احاطے سے متصل دیوار منہدم ہو گئی جس کے نتیجہ میں بچے دب کر ہلاک ہو گئے۔

 

بتایا گیا ہے کہ دیوار 50 سال قدیم تھی ضلع کلیکٹرز کے مطابق زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ 9 بچوں کی موت ہو گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button