وقف ترمیمی بل مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا پانچ ریاستوں کا دورہ۔تلنگانہ بھی شامل

نئی دہلی: وقف ترمیمی بل 2024 سے متعق مشترکہ پارلیمانی کمیٹی 26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک پانچ ریاستوں کا دورہ کرتے ہوئے اجلاس منعقد کرے گی اور اس دوران غیر رسمی بات چیت بھی کی جائے گی۔
پہلا اجلاس 26 ستمبر کو ممبئی میں منعقد ہوگا، جس میں مہاراشٹر حکومت، اقلیتی امور کی وزارت اور مہاراشٹر وقف بورڈ کے نمائندے شامل ہوں گے۔ 27 ستمبر کو احمد آباد، گجرات میں مشاورت کی جائے گی جس میں گجرات حکومت، گجرات وقف بورڈ اور دیگر متعلقہ فریقوں کے نمائندے شامل ہوں گے۔ 28 ستمبر کو حیدرآباد کا دورہ کیا جائے گا جہاں کئی اہم وقف املاک موجود ہیں۔
حیدرآباد میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے وقف بورڈ کے نمائندے بھی شامل ہوں گے، جبکہ چھتیس گڑھ وقف بورڈ بھی ان مذاکرات میں حصہ لے گا۔ اس کے بعد، 30 ستمبر کو جے پی سی مشاورت کے لیے چنئی، تملناڈو اور پھر یکم اکتوبر کو بنگلور، کرناٹک کا دورہ کرے گی۔