نیشنل

جنگ نے ملک کے سامنے کئی غیر متوقع چیلنجز کھڑے کردیے ۔ نریندرمودی

نئی دہلی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں مغربی ایشیا میں جاری جنگی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے اسے انتہائی تشویشناک قرار دیا اور کہا کہ اس کے اثرات نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کی معیشت اور عوام کی زندگیوں پر پڑ رہے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے اس معاملے پر ایوان کو تفصیلی معلومات فراہم کی ہیں اور دنیا بھر میں اس تنازعہ کے جلد حل کے لیے اپیل کی جا رہی ہے۔نریندر مودی نے کہا کہ یہ بحران تین ہفتوں سے زیادہ عرصے سے جاری ہے اور اس نے ہندوستان کے سامنے کئی غیر متوقع چیلنجز کھڑے کر دیے ہیں۔

 

ان کے مطابق یہ چیلنجز صرف اقتصادی نوعیت کے نہیں بلکہ قومی سلامتی اور انسانی پہلوؤں سے بھی جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مغربی ایشیا وہ خطہ ہے جہاں سے ہندوستان اپنی توانائی کی ضروریات کا بڑا

 

حصہ حاصل کرتا ہے، اس لیے وہاں کی کسی بھی کشیدگی کا براہ راست اثر ملک کی سپلائی چین پر پڑتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button