نیشنل

ہندوستان کی بعض ریاستوں میں پھرماسک لگانا لازمی

نئی دہلی: ملک کی بعض ریاستوں میں کورونا کے کیسس میں اضافہ کے پیش نظرماسک لگانے کولازمی قراردیا گیا ہے۔ مرکزی زیرانتظام علاقہ پڈوچیری کے علاوہ ہریانہ اورکیرالہ میں ماسک پہننے کا لزوم عائد کیا گیا ہے۔ ہریانہ حکومت نے احتیاطی اقدام کے طور پر عوامی مقامات پر فیس ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے۔ ریاستی محکمہ صحت نے عوام سے کورونا کے مطابق رویہ اپنانے کی اپیل کی ہے۔
کیرالہ میں بھی حاملہ خواتین، بزرگوں اوربیماریوں میں مبتلا افراد کے لیے ماسک کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ کیرالہ وزیر صحت وینا جارج نے ریاست میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے انعقاد کے بعد کہا کہ کووڈ سے ہونے والی زیادہ تر اموات 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں اور طرز زندگی کی بیماریوں جیسے ذیابیطس سے مبتلا افراد کی ہیں۔
پڈوچیری انتظامیہ نے فوری اثر کے ساتھ عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہاسپٹلس، ہوٹلوں، ریستوراں، شراب کی دکانوں، تفریحی مقامات، سرکاری دفاتر اور تجارتی اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کو لازمی طور پر ماسک لگانا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button