نیشنل

کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے گھر جلد بجیں گی شادی کی شہنائیاں

ارجن ٹینڈولکر اور سانیہ چندوک کی شادی کا اعلان متوقع

 

ممبئی ۔ ہندوستان کے مشہور کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے گھر میں جلد ہی شادی کی شہنائیاں بجنے والی ہیں۔ سچن کے بیٹے ارجن ٹینڈولکر جلد ازدواجی بندھن میں بندھ جائیں گے۔

 

ممبئی کے تاجر روی گھائے کی بیٹی سانیا چندوک کے ساتھ ارجن کی منگنی کی خبریں پہلے ہی منظر عام پر آ چکی ہیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق ان کی شادی کی تاریخ بھی طے پا گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس سال مارچ میں ارجن اور ثانیہ کی شادی شاندار طریقہ سے منعقد ہوگی اور دونوں خاندانوں نے مناسب موقع اور تاریخ کا انتخاب کر لیا ہے۔

 

کئی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریبات 3، 4 اور 5 مارچ کو ہوں گی۔ یہ تقریبات انتہائی قریبی دوستوں، رشتہ داروں اور چند منتخب کرکٹرس کی موجودگی میں منعقد کی جائیں گی۔ تاہم اب تک اس بارے میں کوئی باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔

 

ٹینڈولکر خاندان کی آنے والی بہو ثانیہ ایک کاروباری پس منظر سے تعلق رکھتی ہیں۔ وہ سچن کی بیٹی سارہ کی اچھی دوست بھی ہیں۔ 2020 میں لندن اسکول آف اکنامکس سے گریجویشن مکمل کرنے کے بعد ثانیہ نے اپنا کاروبار شروع کیا۔ وہ جانوروں کی بہت محبت کرتی ہیں اور ممبئی میں مسٹر پاس پیٹ سپا اینڈ اسٹور کے نام سے ایک بوٹیک اسپاسٹور کھولا ہے۔

 

ثانیہ کی ارجن سے ملاقات سارہ کے ذریعے ہوئی اور وہ فوراً اس کے دل میں بس گئی۔ ارجن کو بھی ثانیہ پسند آئیں اور دونوں کی جوڑی جلد ہی ازدواجی بندھن میں بندھنے والی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button