ہاسپٹل کے آئی سی یو میں شادی

حیدرآباد: ریاست کیرالہ میں ایک منفرد واقعہ پیش آیا جہاں سڑک حادثے میں زخمی ہونے والی دلہن کے ساتھ دلہے نے آئی سی یو میں ہی شادی کرلی۔ ایسا منظر اکثر فلموں میں دیکھنے میں آتا ہے لیکن ایسا واقعہ حقیقت میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطاق
تھمبولی کے رہنے والے وی ایم شرن اور الپّپولا کے کومّاڈی سے تعلق رکھنے والی آوَنی کی شادی جمعہ کی دوپہر کو ہونی تھی۔ اس مناسبت سے دلہن تیار کرنے کیلئے کماراکوم لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں سڑک حادثہ پیش آیا۔ کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں نو بیاہتا دلہن زخمی ہوگئی۔ مقامی لوگوں نے فوراً اسے اسپتال منتقل کیا۔
اطلاع ملتے ہی دونوں خاندان اسپتال پہنچ گئے اور اس کی حالت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے یہ فیصلہ کیا کہ شادی اسی وقت یعنی مہورت کے وقت ہی ہونی چاہیے لہٰذا انہوں نے ڈاکٹروں سے اجازت طلب کی۔ ڈاکٹروں نے رضامندی ظاہر کی جس کے بعد شرن اور آوَنی کی شادی آئی
سی یو میں ہی کروا دی گئی۔ڈاکٹروں کے مطابق دلہن کی ریڑھ کی ہڈی کے حصے میں چوٹ آئی ہے اور جلد ہی اس کا آپریشن کیا جائے گا۔



