نیشنل

اتنی جلدی کیا ہے ؟ 8 افراد تو پہلے ہی رہا ہوچکے ہیں – حکومت مہارشٹرا کی اپیل پر چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ریمارک

مہاراشٹرا حکومت نے 2006 کے ممبئی ٹرین بم دھماکوں کے کیس میں تمام ملزمین کو بری کیے جانے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ رجسٹری نے ایک تکنیکی خامی کی نشاندہی کی ہے، جو ہائی کورٹ کے فیصلے میں ہندی میں دیے گئے گواہ کے بیان سے متعلق ہے۔

 

چیف جسٹس نے ریمارک دیا کہ اتنی جلد بازی کی کیا ضرورت ہے، جب کہ 8افراد پہلے ہی رہا ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رہائی پر  روکنے کا حکم صرف انتہائی غیر معمولی حالات میں دیا جاتا ہے۔

 

سرکاری وکیل نے عدالت سے کہا کہ وہ یہ ثابت کر سکتے ہیں کہ یہ کیس واقعی غیر معمولی نوعیت کا ہے۔عدالت نے اس اپیل کو کل سماعت کے لیے فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button