نیشنل

اب بغیر فعال سم کارڈ کے واٹس ایپ اور ٹیلیگرام نہیں چلیں گے

اب بغیر فعال سم کارڈ کے واٹس ایپ اور ٹیلیگرام نہیں چلیں گے

مرکزی حکومت کا بڑا فیصلہ — 90 دن کے اندر عمل

 

نئی دہلی، یکم دسمبر /  مرکزی حکومت نے میسجنگ ایپس کے لیے نئے سخت اصول جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اب واٹس ایپ، ٹیلیگرام، سگنل، اسنیپ چیٹ، شیئر چیٹ، جیو چیٹ، اریتا اور جوس جیسے میسجنگ پلیٹ فارمز صرف اسی موبائل میں کام کریں گے جس میں فعال (Active) سم کارڈ موجود ہو۔

 

حکومت نے کہا کہ یہ اصول آئندہ 90 دنوں میں نافذ کیے جائیں گے۔ اس فیصلے کا مقصد غیر فعال نمبروں کے غلط استعمال، آن لائن دھوکہ دہی، اسپام اور فرضی اکاؤنٹس کو روکنا اور یوزر کے وائی سی اور شناختی نظام میں شفافیت لانا ہے۔

 

ڈیپارٹمنٹ آف ٹیلی کمیونیکیشن کے مطابق:

صارف کے فون میں رجسٹرڈ سم فعال ہو تو ہی ایپس چلیں گی۔اگر سم نکال دی جائے یا بند ہو جائے تو میسجنگ ایپس بھی خود بخود بند ہوجائیں گی۔

 

ویب براوزر کے ذریعے لاگ اِن کی صورت میں ہر چھ گھنٹے بعد خودکار لاگ آؤٹ ہوگا۔دوبارہ استعمال کے لیے ک्यू آر کوڈ ویریفکیشن کے ذریعے سم کے ساتھ دوبارہ لاگ اِن کرنا پڑے گا۔

 

فی الحال سم کے بغیر بھی ان ایپس کا استعمال ممکن ہے، مگر حکومت کا نیا نظام اس سہولت کو ختم کر دے گا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button