نیشنل
جب ہندو، مکہ مدینہ نہیں جاسکتا تو مسلمان گنگا گھاٹ کیسے آسکتے ہیں؟۔ مسلم خاندان کو گنگا گھاٹ سے زبردستی نکال دیا گیا ۔ویڈیو وائرل
نئی دہلی: ہریدوار کے گنگا گھاٹ پر پکنک کے لیے آنے والے مسلم خاندان کو کچھ نوجوانوں نے روک دیا اور وہاں سے زبردستی نکال دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ایک غیر مسلم مکہ اور مدینہ نہیں جا سکتا تو پھر ہمارے مذہبی مقام پر تم کیوں؟ اب ملک میں یہ نیا ٹرینڈ شروع کیا گیا ہے کہ جب غیر مسلم مکہ مدینہ نہیں جا سکتے تو پھر مسلمانوں کو گنگا گھاٹ کیوں آنے دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا گنگا گھاٹ ایک پکنک اسپاٹ ہے جہاں کوئی بھی مسلمان جائے گا۔ اس حرکت کا ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردیا گیا۔
मक्का मदीना नॉन मुस्लिम नही जा सकता है।
तो गंगा घाट क्या पिकनिक स्पॉट है जो कोई भी मुस्लिम चला जाएगा।
ऐसे ही भगाया जाना चाहिए। pic.twitter.com/5HoH5jow0Q— अमित द्विवेदी (@Amdwiv) June 20, 2023
اس طرح پیچھا کرنا چاہیے۔