نیشنل

نریندر مودی نے جاپان کے وزیر اعظم کو کھلائی پانی پوری اور پلائی لسی

نئی دہلی: جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا ان دنوں ہندوستان کے دورے پر ہیں۔ کشیدا نے دہلی کے حیدرآباد ہاؤس میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی۔ پی ایم مودی نے جاپانی وزیر اعظم کو چندن کی لکڑی کا بدھا کا مجسمہ تحفہ میں دیا۔اسی دوران بدھا پارک میں دونوں ممالک کے قائدین کو چہل قدمی کرتے دیکھا گیا۔اس کے ساتھ ہی دونوں قائدین نے پارک میں لگائے گئے بودھی درخت کا بھی دورہ کیا۔ اس کے بعد مودی اور جاپان کے وزیراعظم نے گول گپے کھائے اور لسی سے لطف اندوز ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button