چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کے دوران نوجوان لڑکی پھسل کر گر پڑی۔۔۔ اس کے بعد کیا ہوا

حیدرآباد _ 30 جون ( اردولیکس ڈیسک) جھارکھنڈ کے رانچی میں جمعہ کے روز ایک چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کے دوران ایک 21 سالہ لڑکی پلیٹ فارم سے پھسل کر پٹریوں پر گر پڑی ۔ جسے سیکورٹی عملہ نے بچا لیا
مونیکا کماری نامی لڑکی تمل ناڈو جانے والی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کر رہی تھی کہ وہ اپنا توازن کھو بیٹھی اور پھسل کر ٹرین اور پلیٹ فارم کے بیچ میں جا گری۔ویڈیو پلیٹ فارم پر نصب سیکیورٹی کیمرے سے ریکارڈ کی گئی۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے
ویڈیو میں، راہگیروں اور ریلوے پولیس فورس کے اہلکار کو دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ٹرین کے نیچے گرنے کے بعد لڑکی کو بچانے کے لیے دوڑ رہے ہیں۔ ایک بار ٹرین جو پہلے سے ہی سست رفتار سے چل رہی تھی رک گئی، ایک آر پی ایف کا اہلکار نے پلیٹ فارم پر موجود چند لوگوں کی مدد سے اسے باہر نکالا۔ خوش قسمتی سے خاتون کو کوئی شدید چوٹ نہیں آئی۔