بہار کا اگلا چیف منسٹر کون؟

نئی دہلی: بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے اتحاد واضح برتری کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ بی جے پی اور جے ڈی یو دونوں ہی مضبوط پوزیشن میں ہیں۔ ایسے میں چیف منسٹر کے عہدے پر بحث شروع ہو گئی ہے۔ صبح کے وقت جے ڈی
یو نے ایک پوسٹ شیئر کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ نتیش کمار ہی دوبارہ وزیر اعلیٰ ہوں گے لیکن کچھ دیر بعد اس پوسٹ کو ہٹا دیا گیا۔ اس کے بعد یہ سوال شدت سے اٹھنے لگا ہے کہ اگلا وزیر اعلیٰ کون ہوگا۔جے ڈی یو نے اس سے
قبل مسلسل کئی پوسٹس کئے تھے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ نتیش کمار کی حکومت ایک بار پھر واپس آرہی ہے اور بہار اس کے لیے تیار ہے۔ پارٹی نے یہ بھی لکھا کہ ”نتیش کمار نے چیف منسٹر کے طور پر خدمات انجام دی ہیں، دے رہے
ہیں اور مستقبل میں بھی اسی عہدہ پر فائز رہیں گے۔“ تاہم کچھ ہی منٹ بعد یہی لائن پوسٹ سے ڈیلیٹ کر دی گئی، جس نے مایک نئی بحث چھییڑ دی ہے۔بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے نے وزیر اعلیٰ کے امیدوار کا باضابطہ اعلان
نہیں کیا تھا البتہ یہ ضرور کہا تھا کہ اتحاد نتیش کمار کی قیادت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ دوسری جانب، نائب وزیر اعلیٰ سامرٹ چودھری کے حوالے سے بی جے پی کے سینئر قائد امیت شاہ نے انتخابی مہم کے دوران بیان دیا تھا کہ سامرٹ
چودھری ایک "بِگ مین” بنیں گے۔ امیت شاہ نے کہا تھا کہ سامرٹ کو ووٹ دیں آئندہ دنوں میں وزیر اعظم مودی انہیں "بِگ مین، ویری بِگ مین” بنائیں گے۔ اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ امیت شاہ کے ان بیانات کے پیچھے اصل مقصد کیا تھا۔



