نیشنل

سنبھل جامع مسجد کا دوبارہ سروے کیوں؟ اکھلیش یادو کا سوال

نئی دہلی: اتر پردیش کے ضلع سنبھل میں جامع مسجد میں دوبارہ سروے کے دوران ہونے والی جھڑپوں اور آتشزدگی کے واقعات کے بعد سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے اترپردیش حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔

 

اکھلیش نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنبھل کا واقعہ بہت سنگین ہے۔اکھلیش یادو نے سوال کیا ’’جب ایک بار سروے ہو چکا تھا تو دوبارہ کیوں کروایا گیا؟ اور وہ بھی صبح سویرے؟ کسی دوسرے فریق کی بات نہیں سنی گئی۔ یہ سب کچھ اس لیے کیا گیا تاکہ انتخابات سے توجہ ہٹا کر بی جے پی اپنی مرضی کے مسائل پر بحث کروا سکے۔‘‘ انھوں نے الزام لگایا کہ سنبھل کا واقعہ بی جے پی اور انتظامیہ کی ملی بھگت کا نتیجہ ہے تاکہ انتخابی بے ایمانی پر بات نہ ہو۔

 

انہوں نے کہا، ’’حقیقی فتح عوام کی طاقت سے ہوتی ہے، نہ کہ سرکاری مشینری سے۔ یہاں لوگوں کو ووٹ ڈالنے سے روکا جا رہا ہے اور سرکاری نظام کو ترجیح دی جا رہی ہے۔‘‘

 

متعلقہ خبریں

Back to top button