بیوی عاشق کے ساتھ ہوٹل میں، شوہر کے اچانک پہنچنے پر لگادی چھلانگ

نئی دہلی: ریاست اتر پردیش کے باغپت ضلع کے بڈاؤت قصبے میں ایک شادی شدہ خاتون اپنے عاشق کے ساتھ ہوٹل کے کمرے میں موجود تھی کہ اچانک اس کا شوہر وہاں پہنچ گیا۔
صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے خاتون نے ہوٹل کی عمارت سے چھلانگ لگا کر فرار ہونے کی کوشش کی جبکہ مقامی لوگوں نے اس کے عاشق شوبھت کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
یہ واقعہ پیر کے دن پیش آیا۔ شوہر نے پولیس کو شکایت درج کرواتے ہوئے کہا کہ اسے اپنی جان کو خطرہ لاحق ہے اس لیے اسے تحفظ فراہم کیا جائے۔ خاتون کے ہوٹل سے چھلانگ لگا کر بھاگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
خاتون کی شادی 2019 میں ہوئی تھی اور اس کا ایک بیٹا بھی ہے۔ میاں بیوی کے درمیان کچھ عرصے سے اختلافات چل رہے تھے جس کی بنا پر اسپیشل پولیس دفتر کے خواتین شعبے میں ان کا ازدواجی مشاورت (کاؤنسلنگ) جاری ہے۔
بڈاؤت کے ایس ایچ او منوج کمار چہل کے مطابق شوبھت کو حراست میں لے کر مقدمے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔