نیشنل

بیوی کا قتل۔ فیس بک لائیو پر شوہر کا اعتراف

نئی دہلی: پیر کے روز کیرالا کے کولّم ضلع میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد اس واقعے کا اعتراف فیس بُک لائیو میں کر دیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت شالنی (39) کے طور پر کی گئی ہے جو کولّم ضلع کی رہنے والی بتائی گئی

 

 

ہے۔ شوہر ایساک (42) نے قتل کے بعد پونالور پولیس اسٹیشن میں خودسپردگی اختیار کی۔تفصیلات کے مطابق ایساک حال ہی میں خلیجی ممالک (گلف) سے واپس آیا تھا اور اب ایک مزدور کے طور پر کام کر رہا تھا جبکہ شالنی قریبی اسکول میں ملازمت کیا کرتی تھی۔ دونوں کے دو بیٹے ہیں۔ تاہم گزشتہ کچھ دنوں سے میاں بیوی کے درمیان جھگڑے ہو رہے تھے۔ پیر کی صبح تقریباً 6:30 بجے شالنی غسل کے لیے کچن کے پیچھے موجود پائپ لائن کے قریب گئی

 

 

تھی۔ اسی وقت ایساک نے اُس پر چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں شالنی کی گردن، سینہ اور پیٹھ پر شدید زخم آئے اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔قتل کے بعد ایساک نے فیس بک پر لائیو آکر اپنی بیوی کو

 

 

قتل کرنے کی تفصیلات بتائیں۔ اُس نے دعویٰ کیا کہ شالنی کبھی بھی اُس کی بات نہیں مانتی تھی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button