پرواز چھوٹ جانے پر خاتون نے کردی ڈرائیور پر جوتوں لاتوں کی بارش

ممبئی ۔ ممبئی ایئرپورٹ پر ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنی پرواز چھوٹ جانے کے بعد ایک معروف کیاب کمپنی کے ڈرائیور پر حملہ کردیا۔ اس واقعہ کا ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں خاتون کو ڈرائیور کو لاتیں مارتے اور پیٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
پرواز چھوٹنے کا غصہ کیب ڈرائیور پر نکالاو
یڈیو میں خاتون کو کیاب ڈرائیور پر غصہ نکالتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور ویڈیو کو کئی سوشل میڈیا یوزرس نے ایکس پر شیئر کیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ خاتون کی پرواز چھوٹ گئی تھی اور اس غصے کا سامنا کیب ڈرائیور کو کرنا پڑا۔ویڈیو ریکارڈ کرنے والے شخص کو کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے "دیکھو یہ عورت کس طرح کیاب ڈرائیور کو مار رہی ہے، دوڑ دوڑ کر مار رہی ہے، اچھل اچھل کر مار رہی ہے۔ کیا بات ہے؟”
ویڈیو کے حوالے سے دعویٰ
ویڈیو شیئر کرنے والے ایک پوسٹ میں لکھا ہے "یہ طاقتور اور خود مختار خاتون اپنی پرواز پکڑنے کے لئیے وقت پر گھر سے نہیں نکلی اور پرواز چھوٹ گئی۔ اپنی غلطی تسلیم کرنے کی بجائے، اس نے اپنا غصہ اس کیا ڈرائیور پر نکال لیا۔ کیاب ڈرائیورس کی جان ہمیشہ خواتین مسافروں کی مہربانی پر منحصر ہوتی ہے۔”
ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پولیس کا ردعمل
ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ممبئی ٹریفک پولیس نے اس معاملے کو ایکس پر اجاگر کیا اور عوام سے درخواست کی کہ ایسے واقعات کی رپورٹ قریبی پولیس اسٹیشن میں کی جائے۔ ان کے ردعمل میں کہا گیا "آپ سے درخواست ہے کہ اس واقعہ کی رپورٹ نزدیکی پولیس اسٹیشن میں کریں۔”