نیشنل
زبردستی بوسہ لینے پر خاتون نے نوجوان کی زبان کاٹ دی

حیدرآباد ۔ ایک شادی شدہ شخص نے اپنی سابقہ محبوبہ کو زبردستی بوسہ kiss کرنے کی کوشش کی تو اس نے اس کی زبان کاٹ دی۔
یہ واقعہ اترپردیش کے شہر کانپور میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق دریاپور گاؤں کا رہنے والا چمپی نامی نوجوان اس خاتون سے محبت کرتا تھا۔ جب گھر والوں کو اس بات کا پتہ چلا تو انھوں نے چمپی کی شادی کسی دوسری لڑکی سے کروا دی۔ اس کے بعد وہ خاتون چمپی سے دور ہو گئی۔
اس دوران جب وہ خاتون اکیلی تھی تو چمپی نے موقع پاکر اسے زبردستی بوسہ دینے کی کوشش کی۔ جواب میں خاتون نے غصہ میں آکر اس کی زبان زور سے کاٹی اور زبان کا کچھ حصہ مکمل طور پر کاٹ کر الگ کر دیا۔



