پانی پوری کھارہی تھی خاتون، منہ کھلا کا کھلا رہ گیا۔ اترپردیش میں عجیب و غریب واقعہ

نئی دہلی ۔ ریاست اترپردیش کے اترکاشی ضلع کے اوریا میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا۔ پانی پوری یعنی گول کتہ کھاتے ہوئے ایک خاتون کی جبڑے کی ہڈی ہٹ گئی اور اس کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا۔ منہ بند ہی نہیں ہو رہا تھا۔
خاتون کو سب سے پہلے ڈسٹرکٹ ہاسپٹل لے جایا گیا لیکن جب وہاں کے ڈاکٹروں کو اس کی حالت سمجھ نہ آئی تو اسے سیفئی میڈیکل کالج ریفر کر دیا گیا۔ڈاکٹروں نے بھی اس واقعے پر حیرت کا اظہار کیا۔ رپورٹس کے مطابق کئی گھنٹوں کی الجھن اور افراتفری کے بعد ان کا جبڑا ٹھیک کر دیا گیا اور اب خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گول گپہ کھاتے ہوئے جبڑے کے لاک ہونے کا اس طرح کا کیس انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔رپورٹس کے مطابق دبیاپور کے گوری کرشن پور گاؤں کی رہنے والی 42 سالہ انکلا دیوی کسی کام سے اوریا آئی تھیں۔ وہ ایک چاٹ بھنڈار پر گول گپہ کھا رہی تھی کہ اچانک اس کا جبڑا ہٹ گیا اور منہ کھلا رہ گیا۔
کوششوں کے باوجود منہ بند نہ ہو سکا شدید درد اور پریشانی ہوئی۔ خاتون گھبرا کر رونے لگیں۔ ارکان خاندان پہلے تو پریشان ہوئے پھر فوراً اسی ہاسپٹل لے گئے۔ پوری علاقہ میں یہ واقعہ بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔



