مردہ خانہ میں گھس کر خاتون کی نعش کے ساتھ جنسی زیادتی۔ مدھیہ پردیش میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ

نئی دہلی: انسانیت کو جھنجھوڑ کر رکھ دینے والا ہولناک واقعہ منظرِ عام پر آیا ہے۔ ایسی گھناؤنی حرکت ایک ہاسپٹل میں پیش آئی جسے دیکھ کر درندے بھی شرم سے سر جھکا لیں۔مدھیہ پردیش میں ایک ایسا وحشیانہ جرم ہوا ہے جسے
سن کر جسم کانپ اٹھتا ہے۔ ایک نوجوان نے پوسٹ مارٹم کے لئے لائی گئی ایک مردہ خاتون کے ساتھ ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں جنسی زیادتی کی۔ یہ شرمناک واقعہ تقریباً ڈیڑھ سال بعد سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے سامنے آیا ہے۔
پولیس نے اس معاملے سے متعلق تفصیلات جاری کی ہیں۔یہ واقعہ برہان پور ضلع کے کھکنار کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں پیش آیا۔ 18 اپریل 2024 کو ایک خاتون کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ہاسپٹل لائی گئی۔ میڈیکل اسٹاف نے نعش کو
اسٹریچر پر رکھ کر چھوڑ دیا۔اسی دوران نیلیش بھیلالا نامی 25 سالہ نوجوان ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں داخل ہوا اس نے اسٹریچر پر رکھی ہوئی نعش کو کھینچ کر ایک دیوار کے پیچھے لے جاکر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ اس وقت
کسی کو اس واقعہ کی خبر نہیں ہوئی لیکن دو دن پہلے جب ہاسپٹل کا عملہ سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہا تھا تو یہ ہولناک جرم منظرِ عام پر آیا۔ حیران و پریشان ہاسپٹل انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے سی
سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو شناخت کرکے آج گرفتار کر لیا۔پولیس یہ معلوم کرنے کی کوشش کرہی ہے کہ ملزم مردہ خانہ میں داخل کیسے ہوا؟ کیا یہ اس کی پہلی بار کی حرکت تھی یا ماضی میں بھی اس نے ایسے ہی
گھناؤنے جرائم کا ارتکاب کیا ہے؟” پولیس ان تمام پہلوؤں کی گہرائی سے چھان بین کر رہی ہے۔اس واقعے کی مکمل تفصیلات پولیس کی تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئیں گی۔
فی الحال یہ انسانیت سوز زیادتی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔