نیشنل

کرائم سیریز دیکھ کر معشوقہ نے کردیا عاشق کا قتل۔ پرائیویٹ ویڈیوس ڈیلیٹ کرنے سے انکار پر انتقام

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی میں ایک اپارٹمنٹ میں پیش آئے آتشزدگی کے واقعے نے سنسنی پھیلا دی تھی جس میں ایک سیول سروسز امیدوار کی جھلسی ہوئی نعش ملی تھی۔ ابتدائی طور پر یہ حادثہ سمجھا جا رہا تھا لیکن پولیس

 

 

تحقیقات میں چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ یہ کوئی حادثہ نہیں بلکہ نوجوان کی اس کے ساتھ رہنے والی لڑکی نے ہی بے دردی سے قتل کیا تھا۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ 6 اکتوبر کو

 

 

شمالی دہلی کے تِمار پور علاقے میں پیش آیا۔ مقامی پولیس کو ایک عمارت میں دھماکے کی اطلاع ملی جس پر ٹیم موقع پر پہنچی تو چوتھی منزل کے فلیٹ میں جلی ہوئی نعش برآمد ہوئی۔ متوفی کی شناخت 32 سالہ رام کیش مینا

 

 

کے طور پر ہوئی۔ ارکان خاندان نے شبہ ظاہر کیا کہ یہ حادثہ نہیں بلکہ قتل ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی۔تحقیقات کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج میں انکشاف ہوا کہ واقعے سے کچھ دیر قبل دو افراد ماسک پہنے عمارت

 

 

میں داخل ہوئے جن کے بعد ایک لڑکی بھی وہاں سے باہر آتی دیکھی گئی۔ ان کے جانے کے کچھ ہی دیر بعد دھماکہ ہوا۔ فوٹیج کی مدد سے اس لڑکی کی شناخت 21 سالہ امرتا چوہان کے طور پر ہوئی جو فورینسک سائنسس کی طالبہ ہے۔

 

 

پولیس نے اسے گرفتار کیا تو معاملے کی حقیقت سامنے آگئی۔تحقیقات کے مطابق امرتا اور رام کیش کچھ عرصے سے ایک ساتھ رہ رہے تھے۔ اس دوران رام کیش نے امرتا کی نجی ویڈیوز ریکارڈ کر کے ہارڈ ڈسک میں محفوظ کر رکھی تھیں۔

 

 

جب امرتا نے ان ویڈیوز کو ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کیا اور رام کیش نے انکار کیا تو اس نے غصے میں آ کر اسے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔ اس سازش میں اس نے اپنے سابق عاشق اور ایک دوست کی مدد لی۔ 5 اکتوبر کی رات امرتا اور اس کے

 

 

ساتھیوں نے رام کیش کا گلا گھونٹ کر قتل کیا۔ بعد ازاں نعش پر گھی، تیل اور شراب ڈال کر کچن سے گیس سلنڈر لا کر اس کا پائپ کاٹا اور نعش کو آگ لگا دی۔ فلیٹ کا مین دروازہ بند کر کے وہ فرار ہوگئے۔ تحقیقات میں پولیس کو معلوم ہوا کہ لڑکی نے کرائم سیریز دیکھ کر قتل کا منصوبہ بنایا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button