فائنل کیلئے نا اہل قرار دینے پر مایوس خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے کیا ریٹائرمنٹ کا اعلان

نئی دہلی: ونیش پھوگاٹ نے فائنل مقابلے سے عین قبل انھیں نااہل قرار دیئے جانے کے فیصلہ کے بعد کشتی کو الوداع کہنے کا اعلان کردیا ہے۔ ونیش پھوگاٹ نے جب آج مایوسی کے درمیان کشتی سے اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو اس پر ان کے اُستاد اور چچا مہاویر پھوگاٹ کا رد عمل سامنے آیا ہے۔
ونیش کو کشتی کی باریکی سکھانے والے مہاویر سنگھ پھوگاٹ نے کہا ہے کہ جب بھی وہ ملک واپس آئیں گی تو انہیں سمجھاؤں گا کہ ابھی اور کھیلنا ہے اور وہ اپنے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ بدل لیں۔ ایک سوال کے جواب میں کہ ونیش نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیوں لیا؟ اس پر مہاویر نے کہا کہ جو بھی کھلاڑی اس سطح تک پہنچ جاتا ہے اور جب اس طرح کے حالات بن جاتے ہیں تو وہ غصہ میں اس طرح کے فیصلے لے لیتا ہے۔
واضح رہے کہ پیرس اولمپکس کے فائنل سے قبل صرف 100 گرام وزن زیادہ ہونے پرجب ونیش پھوگاٹ کو فائنل کیلئے ناقل قرار دیا گیا تو ان کی طبعیت بگڑ گئی تو انھیں علاج کیلئے ہاسپٹل سے رجوع کرنا پڑا۔