نیشنل

اسٹار پلس کے سیریل ” یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے ” کی اداکارہ ویشالی ٹھکر نے کرلی خودکشی

ممبئی _ 16 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) مشہور ٹی وی شو ‘سسرال سمر کا’ میں انجلی بھردواج کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ویشالی ٹھکر نے خودکشی کر لی ہے۔ اندور کی سائی باغ کالونی میں 30 سالہ ویشالی کی نعش اس کے گھر سے برآمد ہوئی ۔ اسٹار پلس کے مشہور ٹی وی سیریل ‘یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے’ میں سنجنا کے کردار سے بھی انہیں کافی شہرت ملی۔ پولیس کے مطابق ویشالی نے پھانسی لگا لی ۔

اندور کے اے سی پی ایم رحمان کے مطابق ویشالی ٹھاکر کو پڑوس میں رہنے والے راہول نامی لڑکے نے ہراساں کیا تھا جس کی وجہ سے اس نے خودکشی کرلی۔ ویشالی کسی اور شخص سے شادی کرنے والی تھی، لیکن راہل نے اسے توڑ دیا تاکہ وہ خود ویشالی سے شادی کر سکے۔ ویشالی کی خودکشی کے بعد سے راہول فرار ہے، پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے۔نعش ملنے کے 7 گھنٹے بعد گھر والوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

اندور پولس نے پوسٹ مارٹم کے بعد ویشالی کی نعش لواحقین کے حوالے کر دی ہے۔ مقامی رپورٹس کے مطابق ویشالی نے ہفتہ کی رات ہی خودکشی کر لی تھی، لیکن گھر والوں نے صبح پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے 8 صفحات پر مشتمل ایک خودکشی نوٹ برآمد کیا ہے۔

 

چونکہ پولیس کو 7 گھنٹے بعد واقعے کی اطلاع ملی، اب خودکشی نوٹ کی تحقیقات ہینڈ رائٹنگ ایکسپرٹ سے کی جائے گی۔ خودکشی نوٹ میں ویشالی نے دو لڑکوں اور لڑکیوں کے نام بھی لکھے ہیں، جنہوں نے سزا کا مطالبہ کیا ہے۔

 

ویشالی کی منگنی گزشتہ سال 26 اپریل 2021 کو کینیا کے ڈینٹل سرجن ڈاکٹر ابھینندن سے ہوئی۔ قریبی لوگوں کی موجودگی میں ہونے والی اس تقریب کی معلومات اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرکے دیں۔ دونوں کی شادی جون 2021 میں ہونے والی تھی۔ تاہم اداکارہ نے ایک ماہ بعد شادی کا منصوبہ ملتوی کر دیا۔

 

ویشالی نے اپنے فیصلے کے پیچھے کورونا کیس میں اضافے کا حوالہ دیا تھا۔ ایک انٹرویو میں ویشالی نے کہا تھا، ‘میں ایسی حالت میں شادی نہیں کر سکتی جب بہت سے لوگ کورونا سے جان سے ہاتھ دھو رہے ہوں۔ اگلے سال حالات بہتر ہوئے تو ہم شادی کر لیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button