نیشنل

مسلم خاتون کا حجاب کھینچنے کے واقعہ پر یوگی کے وزیر کا قہقہہ لگاتے ہوئے بے ہودہ تبصرہ

نئی دہلی ۔اتر پردیش کے ماہی پروری کے وزیر سنجے نشاد نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے ایک مسلم خاتون کا سرِ عام حجاب کھینچنے کے واقعہ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران بے ہودہ تبصرہ کیا۔

 

سنجے نشاد کا جواب نہایت بے ہودہ چونکا دینے والا تھا۔ انہوں نے کہا “وہ بھی ایک مرد ہے، جانے دو۔ اس معاملے کے پیچھے نہیں پڑنا چاہیے۔ اس نے صرف حجاب کو چھوا ہے۔ اگر وہ کہیں اور، یہاں یا وہاں ہاتھ لگاتا تو پھر کیا ہوتا؟”

 

یہ بات کہنے کے بعد سنجے نشاد اور صحافی دونوں ہنسنے لگے گویا اس واقعہ کا مذاق اڑا رہے ہوں اور ایک مسلم خاتون کی سرِ عام تذلیل کو معمولی بات بنا کر پیش کر رہے ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button