نوجوان بینک مینجر آفس میں کرسی پر بیٹھے بیٹھے فوت !

نئی دہلی _ 27 جون ( اردولیکس ڈیسک) اتر پردیش کے مہوبا میں ایک پرائیویٹ بینک کے نوجوان مینیجر کو اپنے دفتر میں کام کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ موقع پر ہی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ یہ واقعہ 19 جون کو پیش آیا تھا، اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی اور اس کے بعد سے وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں، ہمیر پور سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ راجیش کمار شنڈے جو ایچ ڈی ایف سی بینک کے مہوبا ہیڈ کوارٹر میں ایگری ریجنل منیجر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اپنے ٹیبل پر بیٹھے بیٹھے ہوئے اچانک گرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ ان کے ساتھیوں کو خوف و ہراس کی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ راجیش شنڈے کرسی پر بیٹھے بیٹھے اچانک دل کا دورہ پڑنے سے چند لمحوں کے اندر دم توڑ دئے۔ اگر چہ کہ ان کے ساتھیوں نے انھیں فوری سی پی آر کی مدد سے بچانے کی کوشش کی جو لا حاصل رہی ۔