نیشنل

گوگل میپ دیکھتے ہوئے بائیک پر سفر… نوجوان کنویں میں گر پڑا

نئی دہلی: گوگل میپ دیکھتے ہوئے بائیک پر جا رہے ایک نوجوان کو ایک غیر متوقع حادثے کا سامنا کرنا پڑا۔ اندھیرے میں سفر کے دوران وہ ایک کنویں میں گر گیا۔

 

مدد کے لیے چیخ و پکار کرنے والے اس نوجوان کی آواز گشت پر موجود پولیس نے سن لی اور اسے بچا لیا۔ یہ واقعہ اتر پردیش میں پیش آیا۔لکھنؤ کے مضافاتی علاقے ناگرام میں پولیس آدھی رات کے وقت گشت کر رہی تھی کہ انہوں نے سڑک کے کنارے ایک بائیک گری ہوئی دیکھی۔

 

قریب ہی ایک کنویں سے آوازیں سنائی دیں جس پر پولیس نے ٹارچ لائٹس کی مدد سے دیکھا تو کنویں میں نوجوان کو دیکھ کر فوراً ریسکیو کارروائی شروع کی گئی۔ پولیس اہلکاروں نے اپنے پاس موجود رومالوں کو رسی کی طرح جوڑ کر کنویں میں پھینکا اور نوجوان کو ہدایات دیتے ہوئے بحفاظت باہر نکال لیا۔

 

رائے بریلی سے تعلق رکھنے والا رتیش جیسوال اس وقت لکھنؤ کے ارجن گنج علاقے میں رہ رہا تھا۔ وہ بائیک پر اپنے آبائی گاؤں جا رہا تھا اور کرورا–ناگرام راستے پر گوگل میپ دیکھتے ہوئے سفر کر رہا تھا۔ راستے میں ایک جگہ تیز موڑ آنے کے باعث اس کی

 

بائیک سامنے موجود کنویں کی دیوار سے ٹکرا گئی۔ بائیک ایک طرف گر گئی جبکہ وہ سیدھا کنویں میں جا گرا۔پولیس کی بروقت مداخلت کا نتیجے میں نوجوان کی جان بچ گئی ورنہ جانی نقصان کا خدشہ تھا۔

 

یہاں یہ ذکر بے جانا ہوگا کہ گوگل میپ دیکھتے ہوئے راستوں سے ناواقف افراد کی جانب سے سفر کرنے پر انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ اس وقت راستوں کی جانکاری کے لیے گوگل میپ کا کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے لیکن بعض اوقات یہی میاپ

 

سفر میں آسانی پیدا کرنے کے بجائے مشکلات بھی پیدا کر سکتا ہے لہذا گاڑی چلاتے وقت شہری محتاط اور چوکس رہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button