نیشنل
وائی ایس آر کانگریس کی رکن کونسل ذکیہ خانم بی جے پی میں شامل

آندھراپردیش میں اپوزیشن وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو اس وقت شدید دھکہ لگا جب اس پارٹی کی رکن کونسل و ڈپٹی چیرپرسن ذکیہ خانم سے کونسل اور پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ پیش کرتے ہوئے بی جے پی میں شامل ہوگئیں ۔
استعفیٰ کے بعد وہ وجئے واڑہ میں بی جے پی کے ریاستی دفتر پہنچیں جہاں پارٹی کی ریاستی صدر پرندیشوری نے انہیں پارٹی کھنڈوا پہنا کر استقبال کیا۔اس موقع پر پرندیشوری نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ذکیہ خانم کا بی جے پی میں شامل ہونا خوش آئند ہے۔
ذکیہ خانم نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی سب کو یکساں حقوق دینے کے لیے کام کر رہے ہیں اور وہی واحد وزیر اعظم ہیں جنہوں نے مسلم خواتین کو اعتماد دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ مسلم اقلیتوں کے لیے ایک مثبت پیغام دینا چاہتی ہیں اسی لیے بی جے پی میں شامل ہوئی ہیں۔