نیشنل

مفتی خلیل احمد صاحب کو صدر بورڈ بنایاجائے ، جنوبی ہند کو نظر انداز کرنے کی شکایت: نارائن پیٹ ضلع کے ممتاز علماءکرام، مشائخ عظام ودیگر کا مشترکہ بیان

رکن تأسیسی مسلم پرسنل لاء بورڈ،عالم اسلام کی مایہ ناز ہستی مفکراسلام زین الفقہاء حضرت العلامہ مفتی خلیل احمد صاحب کو صدر بورڈ بنایاجائے

نارائن پیٹ ضلع کے ممتاز علماءکرام، مشائخ عظام کا ودیگر کا مشترکہ صحافتی بیان جاری

 

 

نارائن پیٹ : 28 مئی( نامہ نگار) عالم اسلام کی وضعدار علمی و روحانی شخصیت رکن تأسیسی کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ مفکر اسلام زین الفقہاء حضرت العلامہ مولاناالحاج مفتی خلیل احمد صاحب قبلہ شیخ الجامعہ، جامعہ نظامیہ کو کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ کاصدر بنائے جانے کا مطالبہ عالمی سطح پر سے طول پکڑتا جارہاہے یہ عہدہ حضرت رابع حسینی ندوی کی وفات کےبعد مخلوعہ ہوگیا تھا جو 3/جون بروز ہفتہ صدارت العالیہ کے عہدہ کا باقاعدہ اعلان کیاجائے گا

 

ہمیشہ سے ہی شمالی ہند سے مسلم پرسنل لاءبورڈ کا صدر نامزد کیاجاتا رہاہے واضح رہے ماضی میں امیرملت اسلامیہ حضرت العلامہ مولانا مفتی محمد عبدالحمید صاحب قبلہ نقشبندی رحمہ اللہ سابق شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ عہدۂ صدارت پر فائز رہ چکے ہیں شمالی ہند ہی سے ہمیشہ صدر کا انتخاب سے جنوبی بھارت کو صدارت کی دوڑ سے دور رکھتے ہوئے یہ ثابت کیاجاتا رہاہیکہ ہند میں صرف اور صرف تبلیغی جماعت ہی کے علماءمعتبر ہیں اور اہلسنت و جماعت کے علماء کا کوئی اعتبار نہیں ہے

 

اسی لئے جمیع علمائے کرام اور مشائخین عظام نارائن پیٹ جن میں حضرت سید شاہ محمد غیاث الدین قادری سجادہ نشین درگاہ تقی بابا ؒ ‘ حضرت سید شاہ جلال حسینی اشرفی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہؒ کولم پلی ‘ مولانا سید احمد حسینی اشرفی کامل جامعہ نظامیہ و جانشین سجادہ کولم پلی’ مولانا مفتی شفاعت علی نظامی کامل جامعہ نظامیہ’ مولانا فاروق بن مخاشن نظامی کامل جامعہ نظامیہ’ حافظ فخرالدین تاج امام جامع مسجد ‘ الحاج محمد نواز موسیٰ صدر دارالعلوم دینیہ جامع مسجد’ الحاج محمد رفیق چاند صدر جامع مسجد’ امیر الدین ایڈوکیٹ صدر عیدگاہ کمیٹی نارائن پیٹ’

 

عبدالسلیم ایڈوکیٹ سنئیر ایڈوکیٹ ‘ محمد تقی چاند رکن بلدیہ و ٹاؤن صدر مجلس’ محمد ریاض الدین رنگریز صدر مسجد عمر بن الخطاب’ غلام دستگیر چاند سابق رکن بلدیہ’ مولوی حافظ چاند پاشاہ گورنمنٹ لکچرر’ الحاج خلیل احمد تاج صدر المکہ ایجوکیشن سوسائٹی نارائن پیٹ’ محمد تقی خرادی نائب قاضی نارائن پیٹ ‘ حافظ محمد تقی’ اور کئی معزز شخصیات نے کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ کےسبھی ارکان سے مفکر اسلام حضرت علامہ مفتی خلیل احمد صاحب قبلہ کو ہی صدر بنائے جانے کے لئے اپنے حق رائے دیہی کا استعمال کرنے کی پرزور اپیل کی

 

 

واضح رہیکہ مفکر اسلام بین الاقوامی سطح پر معتبر اور ساری دنیا میں آپ کے شاگردوں کی تعداد ہزاروں میں ہے آپ موجودہ دور کی انقلابی شخصیت کی حثیت رکھتے ہیں کئی ایک تصانیف کے مصنف ہیں اور عالمی سطح پر آپ کے خطابات ہوچکے ہیں-بیان کے آخر میں کہاگیاہیکہ مفکراسلام کے صدارت پر فائز ومتمکن ہونے سےبھارت میں مسلمانوں کی نمائندگی کا ایک عظیم انقلاب برپا ہوگا اور بورڈ پر لگا دھبہ بھی ہٹے گا

متعلقہ خبریں

Back to top button