این آر آئی

ملٹی پل وزٹ ویزے میں توسیع، محکمہ پاسپورٹ (جوازات) کی وضاحت

ریاض ۔ کے این واصف

مملکت میں فیملی فیس کے عائد کئے جانے کے بعد سے سعودی میں برسرے کار خارجی باشندوں کی اکثریت نے اپنے اہل و عیال کو اپنے وطن بھیج دیا اور اب اپنی فیملی کو وزٹ ویزا پر یہاں لاتے ہیں۔ لیکن بہت سے لوگ وزٹ ویزا حصول، اس میں توسیع وغیرہ کے ضوابط سے واقف نہیں ہوتے اور متعلقہ محکمہ سے نٹ پر استفسارات کرتے ہیں۔ اس سلسلہ میں سعودی محکمہ پاسپورٹ نے ملٹی پل وزٹ ویزے میں ابشر کے ذریعے آن لائن غیر مشروط توسیع کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے۔

اخبار 24 کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے بیان میں کہا کہ’ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہ اطلاع درست نہیں کہ ملٹی پل ویزے میں اس کے ختم ہونے سے سات روز قبل ابشر کے ذریعے آن لائن توسیع کی جاسکتی ہے توسیع کے لیے مملکت سے روانگی کی پابندی ضروری نہیں۔‘

محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ ’ملٹی پل فیملی ویزے میں توسیع کے حوالے سے ویزا ختم ہونے سے قبل روانگی اور میعاد وغیرہ کے حوالے سے مقررہ ضوابط کی پابندی کی جائے۔ ویزا ختم ہونے کے تین روز تک توسیع نہ کرانے کی صورت میں تاخیر کا جرمانہ ہوگا۔‘

محکمہ پاسپورٹ کے مطابق’ اگر فیملی وزٹ ویزا سنگل انٹری ہے تو ایسی صورت میں ابشر پر اکاؤنٹ کے ذریعے ویزے کی معیاد ختم ہونے سے سات روز قبل توسیع کرائی جا سکتی ہے بشرطیکہ مطلوبہ مدت کے حوالے سے وزیٹر کی میڈیکل انشورنس کرائی گئی ہو۔ یہ بھی شرط ہے کہ فیملی وزٹ ویزے کی مجموعی مدت 180 دن سے زیادہ نہ ہورہی ہو‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button