این آر آئی

چیف منسٹر ریونت ریڈی سے گلف این آر آئیز کے وفد کی ملاقات _ ویلفیئر بورڈ قائم کرنے کی درخواست

جدہ 3 جولائی ( عرفان محمد ) این آر آئیز کے ایک وفد نے جمعہ کو تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے اسمبلی میں ملاقات کی اور ان سے خلیجی ممالک میں مقیم این آر آئیز کی فلاح و بہبود کے لیے بجٹ مختص کرنے کی درخواست کی۔ وفد نے چیف منسٹر سے یہ بھی درخواست کی کہ وہ ایک گلف این آر آئی ویلفیئر بورڈ قائم کریں جس کے لئے 500 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا جائے۔ خلیجی ممالک میں فوت ہونے والے این آر آئی کارکنوں کو 5 لاکھ روپے معاوضہ دینے ، خلیجی ممالک میں کام کرنے والے این آر آئیز کے طویل عرصے سے زیر التوا مطالبات کی یکسوئی کرنے کی بھی درخواست کی گئی۔

 

وفد میں تلنگانہ پی سی سی این آر آئی سیل کے چیئرمین اور سابق سفیر ڈاکٹر بی ونود کمار، ایم بھیم ریڈی، تلنگانہ پی سی سی کے گلف این آر آئی سیل کے کنوینر ، رکن کونسل اور پی سی سی کے کارگزار صدر بی مہیش کمار گوڈ، چپہ ڈنڈی کے رکن اسمبلی میڈی پلی ستیم، دھرم پوری کے رکن اسمبلی لکشمن کمار اور ڈی کرشنا بھی شامل تھے

 

واضح رہے کہ حالیہ اسمبلی اجلاس کے دوران کانگریس اور بی جے پی کے ارکان نے خلیجی ممالک میں کام کرنے والے این آر آئیز کے مسائل کو ایوان صدر اٹھایا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button