انٹر نیشنل

غسلِ کعبہ کی رسم ادا، نائب گورنر مکہ اور سرکردہ شخصیات کی شرکت

ریاض ۔ کے این واصف

حسب روایت مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی تقریب کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔
بدھ کو خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے ڈپٹی گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ بدر بن سلطان بن عبدالعزیز نے غسل کعبہ کی تقریب میں شرکت کی۔

 

 

 

اللہ تعالٰی کے گھر کو آبِ زمزم اور خالص عرق گلاب سے دھونے کے بعد عود اور دیگر خوشبوؤں سے معطر کیا گیا۔اس موقع پر حرمین شریفین انتظامی امور کے حکام سمیت آئمہ کرام اور غیر ملکی سفراء کرام نے بھی شرکت کی۔

 

 

 

پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے بھی غسل کعبہ کی رسم میں حصہ لیا۔خیال رہے کہ غسل کعبہ کی رسم سعودی قائدین مملکت کے قیام کے وقت سے ادا کر رہے ہیں۔بانی مملکت شاہ عبدالعزیز اپنے عہد میں غسل کعبہ کی رسم ادا کرتے تھے۔ ان کے بعد ان کے حکمراں فرزند شاہ سلمان بن عبدالعزیز تک اس کی پابندی ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button